نوازشریف نے مجھے دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے: ممتاز بینر جی، بینر جی نے پاکستان کے دورہ کی خواہش ظاہر کی ہے: سلمان بشیر
کولکتہ/ اسلام آباد (اے این این) وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی ہے۔ ممتا بینر جی نے سبکدوش ہونے والی پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر سے ملاقات کے بعد ’’فیس بک‘‘ پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے مجھے دورے کی دعوت کا پیغام دیا۔ سلمان بشیر نے اس ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہاکہ ممتا بینر جی نے پاکستان کے دورے کی خواہش ظاہر کی ہے۔