• news

بِلا واحد لفظ ہے مشرف اسکو جمع کے صیغے میں استعمال نہ کریں: کائرہ

اسلام آباد (پ ر) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے سابق صدر پرویز مشرف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے 12 اکتوبر کی بغاوت کا صرف ایک شخص ہی ذمہ دار ہے اور وہی اسکا جوابدہ ہے۔ انہوں نے کہا پرویز مشرف نے ہی 12 اکتوبر کی بغاوت کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے کہا مشرف کو یہ پتہ ہونا چاہئے ’’بِلا‘‘ واحد لفظ ہے وہ اسکو جمع کے صیغے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا سابق صدر آصف زرداری نے بِلے کا لفظ صرف اور صرف پرویز مشرف کیلئے استعمال کیا ہے نا کہ کسی ادارے کیلئے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی مشرف کو ملک چھوڑ کر نہیں جانے دیگی اور آرٹیکل 6کے تحت انکے خلاف کارروائی کی بھرپور حمایت کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن