• news

فیئر ٹرائل، مشرف کے تحفظات اقوام متحدہ، یورپی یونین تک پہنچا دیئے: بیرسٹر سیف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ وہ ماضی میں بھی عدالتوں میں پیش ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں  نے کہا کہ فیئر ٹرائل سے متعلق پرویز مشرف کے تحفظات اقوام متحدہ اور یورپی یونین تک پہنچا دئیے ہیں۔ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔ اقوام متحدہ سے آرٹیکل  6 کے تحت ٹرائل  رکوانے کی درخواست نہیں کی خصوصی عدالت کی تشکیل اور ججز کی تقرریوں پر شدید تشویش ہے۔ آرٹیکل 6 کا ٹرائل کافی مہنگا ثابت ہوگا، پرویز مشرف کی جیب تمام اخراجات برداشت کرنے کی اجازت نہیں دیتی، اندرون و بیرون ملک کے دوست پرویز مشرف کی مدد کر رہے ہیں۔پرویز مشرف کے وکلاء نے غداری کیس میں خصوصی عدالت کے ججوں کی تقرریوں پر تشویش اور خصوصی پراسیکیوٹر اکرم شیخ پر حکومتی جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سابق صدر کی قانونی ٹیم میں غیر ملکی وکیل توجے کیڈمین اور رضا انجم بھی شامل ہو گئے ہیں۔ نواز شریف سابق صدر کے سیاسی حریف ہیں اور غداری کا مقدمہ حکومت کی طرف سے درج کرایا گیا ہے۔ حکومت نے بیرسٹر اکرم شیخ کو خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کیا جو جانبدار شخصیت ہیں انہیں تبدیل کیا جائے۔ توجے کیڈ مین نے کہا کہ سابق صدر کیخلاف غداری کیس میں یورپی یونین کے سامنے تحفظات رکھ دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن