• news

بھارت کا پاکستان کے بارے میں رویہ تبدیل ہو رہا ہے: سردار ایاز صادق

اسلام آباد (ثناء نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے ایوان کی کارروائی اور پارلیمانی وفود کے غیر ملکی دوروں پر وزیراعظم کو اپنی سفارشات کے ساتھ باقاعدگی سے خط لکھنے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے اور انہیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات سے باضابطہ طورپر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کے بارے میں رویہ تبدیل ہو رہا ہے۔ بھارتی پارلیمانی وفد سے ملاقات میں اتفاق ہوا کہ الزامات کی سیاست باہر نکلنا چاہئے۔ علاوہ ازیں مالدیپ کے دارالحکومت مالا میں بھارتی سپیکر اور اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتوں میں پاکستان کے حوالے سے انتہائی مثبت رویوں کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن