• news

یورینیم افزودگی تیز کرنے کے لئے ایران نے مزید 1000 سنیٹری فیوجز نصب کر دئیے

 تہران (اے پی اے) ایران نے مزید ایک ہزار سینٹری فیوجز نصب کر دئیے ہیں۔ ایران کے ایٹمی پروگرام کے سربراہ علی اکبر صالحی کا کہنا ہے کہ تھرڈ اور فورتھ جنریشن کے سینٹری فیوجز کی آزمائش جاری ہے۔ ایران کے ایٹمی پروگرام کے سربراہ علی اکبر صالحی نے تہران میں میڈیا کو بتایا کہ ایٹمی توانائی کا پروگرام جاری رکھنے کے لئے مزید یورینیم افزودہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اب یورینیم افزودگی جلد مکمل ہو جائے گی۔ صالحی نے کہا کہ تازہ نصب کئے گئے ایک ہزار سینٹری فیوجز سیکنڈ جنریشن کے ہیں اور تیسری اور چوتھی جنریشن کے سینٹری فیوجز کی آزمائش جاری ہے۔ چھ عالمی طاقتوں سے معاہدے کے تحت ایران پانچ سے چھ فیصد تک یورینیم افزودہ کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن