ایل پی جی کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو کمی، نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگا
لاہور + اسلام آباد (نیوز رپورٹر + خبر نگار) بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے بعدایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو تک کم ہو گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت گھریلو سلنڈر میں 235 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 905 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر فی ٹن کی قیمت میں 20000 روپے تک کمی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 159 ڈالر فی میٹرک ٹن کمی کے بعد قیمت 1175 ڈالر سے کم ہو کر 1016 ڈالر فی میٹرک ٹن تک آگئی۔ اوگراحکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی نہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دسمبرکے ماہ میں قیمت میں مسلسل کمی ہونا حکومت کی بہتر حکمت عملی اور ایل پی جی پالیسی 2013ء کا تسلسل ہے۔