آج سے بننے والے پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہو گی: وزیر داخلہ
راولپنڈی (اے پی اے) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے یکم جنوری 2014ء سے بننے والے پاسپورٹ کی مدت 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ راولپنڈی میں ریجنل پاسپورٹ آفس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کے حوالے سے اہم اقدامات کر رہے ہیں تاکہ عوام کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوں اضافی چارج لے کر پاسپورٹ گھر فراہم کرینگے۔