فوج پرویز مشرف کے دعوے پر موقف پیش کرسکتی ہے، میڈیا بیان یا بلاضابطہ بریفنگ پر غور
اسلام آباد (سکندر شاہین/ نیشن رپورٹ) جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے اس دعوے کہ فوج ان کے ساتھ ہے، نے فوج کی قیادت کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔ فوج کی کمانڈ اس معاملے میں اپنا موقف بیان کرنے پر غور کررہی ہے تاہم اب تک اس کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ فوج کا تعلقات عامہ کا ادارہ آئی ایس پی آر بھی اس بارے میں خاموش ہے۔ اس کے عہدیداروں نے صحافیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ابھی خاموش رہیں۔ اس حوالے سے ایک بیان جاری کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔ اس حوالے سے فوج کے اعلیٰ عہدیدار اس آپشن پر بھی غور کررہے ہیں کہ دفاعی نمائندوں کو بلاکر بغیر کسی ضابطہ کے مشرف کے ٹرائل پر فوج کا نقطہ نظر سے آگاہ کردیا جائے۔