سال کے آخری روز لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے
لاہور (کامرس رپورٹر) سال 2013ء کے آخری روز (31دسمبر) کو صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر 4سبزیوں اور 9پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سبزیوں میں ایک کلو پیاز کی قیمت 2روپے اضافے سے 34روپے، ٹماٹر 2روپے اضافے سے 47روپے، سبز مرچ 6روپے اضافے سے 60روپے اور ایک کلو ساگ کی قیمت 3روپے اضافے سے 25روپے ہو گئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو میدانی کی قیمت 6روپے اضافے سے 64روپے، مونگ پھلی 10روپے اضافے سے 196روپے، کھجور 4روپے اضافے سے 124روپے، انار قندھاری 4روپے اضافے سے 166روپے، خربوزہ 4روپے اضافے سے 41روپے، انگور ایرانی 4روپے اضافے سے 160روپے، چیکو 6روپے اضافے سے 76روپے، گنڈیریاں 3روپے اضافے سے 30روپے اور سنگھارڑے کی قیمت 2روپے اضافے سے 46روپے ہو گئی ہے۔