منموہن سنگھ کے استعفے سے متعلق متضاد اطلاعات بھارتی وزیراعظم کی جانب سے تردید
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے استعفے سے متعلق بھارتی میڈیا اور سیاسی حلقوں میں متضاد اطلاعات گردش کررہی ہیں تاہم ترجمان بھارتی وزیراعظم نے ان کے استعفے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق من موہن سنگھ 3 جنوری کو پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ حکومتی کارکردگی سے متعلق آگاہ کریں گے‘ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 3 جنوری کو کی جانے والی پریس کانفرنس میں من موہن سنگھ تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کا اعلان نہیں کریں گے۔ ادھر بھارت میں آئندہ سال مئی 2014ء میں لوک سبھا کے انتخابات ہورہے ہیں اسلئے وزیراعظم کے استعفے سے متعلق یہ خبریں گردش کررہی ہیں۔