ہری پور: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کی رکنیت معطل
ایبٹ آباد (نوائے وقت نیوز) ہری پور حلقہ این اے 19 میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی۔ این اے 19 کے انتخابی نتائج کو مسلم لیگ ن کے امیدوار عمر ایوب خان نے چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل نے 7 پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔