• news

نوازشریف کو پرانی باتوں پر ’’مٹی پائو‘‘ مشورہ

چودھری شجاعت نے نجی ٹی وی پر گفتگو میں مزید کہا اگرنواز شریف کہتے ہیں کہ پرانی باتوں پر مٹی پائو تو مسلم لیگ ن کے ساتھ چل سکتے ہیں۔
پاکستان بحرانوں اور مسائل و مصائب کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے۔دہشت گردی، لاقانونیت ، فرقہ واریت اور مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ایسے مسائل پر صرف اکیلی حکمران پارٹی نہیں قابو پاسکتی اسے سب کو ساتھ لیکرچلنا ہوگا۔ چودھری شجاعت نے اگر ساتھ دینے کی پیشکش کی ہے تو نواز شریف کو اب انا کے خول سے باہر آنا ہوگا۔ یہ نواز شریف کا بڑا پن ہوگا اور فائدہ بھی ان کی پارٹی کو ہوگا اس سے مسلم لیگوں کے اتحاد کی راہ ہموار ہوگی جو جمہوریت کی مضبوطی اور ملکی استحکام کا سبب بنے گی۔

ای پیپر-دی نیشن