دس مسافروں کا قتل، سانحہ چلاس کے پانچوں ملزم بری کر دیئے گئے
گلگت (نوائے وقت نیوز) سانحہ چلاس کے پانچوں ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رہا کر دیا۔ 3 اپریل 2012ء کو چلاس کے قریب 10 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ رہائی پانے والوں میں چلاس کے خطیب مولانا مزمل شاہ سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں۔