• news

بھارتی فوج کا خوف، آزاد کشمیر سے آنیوالے آوارہ کتوں کو بھی درانداز قرار دیدیا

سرینگر (کے پی آئی)  بھارتی فوج نے سرحدی قصبہ اوڑی میں لائن آف کنٹرول  پر آزاد کشمیر  سے آنے والے آوارہ کتوں کو  درانداز قراردے کر گرفتار کر لیا ہے ، ریاستی اخبار کی  رپورٹ کے مطابق  کتوں کی دراندازی پر  بھارتی  فو ج نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ عسکریت پسندوں کی منصوبہ بندی بھی ہوسکتی ہے اور فوج عسکریت پسندوں کو دراندازی کرنے کا کوئی بھی موقع فراہم نہیں کرسکتی تاہم دفاعی ترجمان کے مطابق حد متارکہ پر ہر چیز پراسرار ہوتی ہے اور کتوں کو پکڑنا فوج کی ایک حکمت عملی ہے تاکہ دشمنوں کے ارادوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ فوجی حکام کے مطابق  سرحدی قصبہ اوڑی میں کمان پوسٹ کے نزدیک حد متارکہ سے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے کتوں نے دراندازی کی  جنہیں حدمتارکہ پر تعینات فورسز اہلکاروں نے پکڑ لیا اور معاملے کی باریک بینی  سے تحقیقات شروع کردی فوج نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کتوں کی دراندازی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور عسکریت پسندوں کی منصوبہ بندی بھی ہوسکتی ہے۔ فوج کے ایک سینئر آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے بڑی تعداد میں کتوں نے دراندازی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن