حکومت نے معلومات تک رسائی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (آن لائن) حکومت معلومات تک رسائی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کریگی، سرکاری ذرائع نے بتایا اس بل کا مقصد لوگوں کو مستند اور اصل معلومات پہنچانے کی حوصلہ افزائی کرنا اور حساس خبریں چلانے کے عمل کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ ذرائع نے بتایا اس بل کا مقصد لوگوں کو مستند اور اصل معلومات پہنچانے کی حوصلہ افزائی کرنا اور حساس خبریں چلانے کے عمل کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔وزیراطلاعات پرویز رشید پہلے ہی پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کو دعوت دے چکے ہیں کہ وہ اطلاعات تک رسائی کے حق کے مسودہ بل کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی سفارشات سینیٹ کے اجلاس کے دوران زیر بحث لائی جائیں گی۔