• news

فیصل آباد: ٹیکسٹائل فیکٹری میں زخمی ہونے والے مزید 4 مزدور جاں بحق‘ تعداد 8 ہو گئی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے شدید زخمی ہونے والے مزید 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ 26 دسمبر بروز جمعرات سرگودھا روڈ پر واقع داؤد ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں دو محنت کش جاں بحق جبکہ 14افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں حالت خراب ہونے کی وجہ سے مزید دو محنت کش چل بسے جبکہ باقی 12 زخمی افراد میں سے مزید 4۔ مزدور 30 سالہ کامران، 30 سالہ عبدالستار، 40 سالہ عبدالغفور اور 45 سالہ محمد اسحاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گذشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے۔

ای پیپر-دی نیشن