اسلام آباد ہائیکورٹ : چیئرمین ایچ ای سی کی مستقل تقرری کے حوالے سے درخواست کی سماعت
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی کی مستقل تقرری کے حوالے سے دائر درخواست پر سیکرٹری ٹو وزیراعظم، سیکرٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو دن میں جواب طلب کر لیا۔ منگل کے روز سابق چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان کی درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔