• news

مشرف کیخلاف مقدمات، حکومت اور فوج میں کوئی اختلاف نہیں: راجہ ظفرالحق

اسلام آباد (آئی این پی+ ثناء نیوز) مسلم لیگ (ن)کے  چیئرمین اور سینیٹ میں قائد ایوان  سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا ہے پرویز مشرف مقدمے کو سیاسی بناکر عوام اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ منگل کو مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام سوڈان کی سلامتی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا سوڈان کو سازش کے تحت تقسیم کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سربراہ آئی ایس آئی  لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ مشرف کو مالی امداد اسرائیل سے مل رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن