2013ء لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مایوس کن رہا، جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری رہا
اسلام آباد (رستم اعجاز ستی/ نامہ نگار) سال 2013 ء بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے مایوس کن رہا، جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری رہا اور چاروں صوبے اس وباء کی زد میں رہے، اس وباء کی روک تھام کیلئے سپریم کورٹ کا کردار مستحسن رہا جبکہ حکومت کا کردار مایوس کن رہا، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کے مجموعی اعدوشمار کے مطابق سال2013میں966 نئے لاپتہ افراد کے کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جبکہ164لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملیں، بلوچستان کے لاپتہ افراد کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے مطابق سال2013 میں بلوچستان سے510نئے لاپتہ افراد کے کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جبکہ 161 لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں موصول ہوئیں۔