بجلی چوری پر 10 لاکھ سے ایک کروڑ تک جرمانہ، 2 سے 7 برس قید ہوگی
اسلام آباد (آئی این پی) ممنون حسین نے بجلی چوری کیخلاف آرڈیننس کی منظوری دیدی۔ آرڈیننس میں بجلی چوری پر سزا اور جرمانے کا تعین کیا گیا۔ اسطرح ملک میں پہلی بار بجلی چوری پر سزا کا قانون نافذ ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے نفاذ سے بجلی چوری پر 10 لاکھ سے ایک کروڑ روپے جرمانہ ہو سکے گا جبکہ 2 سے 7 سال تک قید کی سزا ہو گی۔