کیانی کی حمایت نہ ملنے پر افسوس ہے: پرویز مشرف
اسلام آباد (اے پی اے) غداری کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کی حمایت نہ ملنے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ باتیں کیں۔ کیانی کو بطور فوجی دوبارہ منتخب کرنے والے سابق صدر نے ایک خصوصی عدالت میں چلنے والے غداری کے مقدمے میں ان کی مدد نہ ملنے کا شکوہ کیا اور قصوروار ثابت ہونے کی صورت میں معافی کی درخواست کے امکان کو رد کر دیا۔