• news

مشرف کے وکلاء کی خصوصی عدالت میں وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پرویز مشرف کے وکلاء نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خصوصی عدالت میں جمع کرا دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعظم کا بدھ کا بیان مشرف کے ٹرائل پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔ وزیراعظم نے بیان دیا مشرف کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی کافی ہے۔ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن