وانا امن معاہدہ 2007ء کی پاسداری کرینگے: ملا نذیر طالبان گروپ کا اعلان
وانا (آئی این پی) ملا نذیر طالبان گروپ نے وانا امن معاہدہ 2007 کی پاسداری کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب ڈویژن میں بدامنی پھیلانے، اغوا برائے تعاون، ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور سزائیں اور جرمانہ عائد کیا جائیگا، طالبان کے دفاتر میں قبائلی تنازعات کے حل پر پابندی ہوگی اگر کوئی شخص طالبان کے دفتر میں معاملہ رجسٹر یا کوئی طالبان اہلکار قبائلی تنازعات میں مداخلت کریگا تو اُس کو دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ وانا رستم بازار میں مولوی نذیر طالبان گروپ نے اردو میں لکھے پمفلٹ تقسیم کئے کہ ہم امن معاہدہ 2007 کی پاسداری کرینگے۔ دوسری جانب وانا سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مسجدوں کے لائوڈ سپیکروں سے اعلانات کئے گئے کہ (آج) جمعرات کو طالبان کمانڈر ملا نذیر مرحوم کی برسی منائی جائیگی۔