2 سالہ مدت پوری ہونے پر پاکستان نے سلامتی کونسل کی نشست خالی چھوڑ دی
نیویارک (نمائندہ خصوصی) اپنی دو سالہ مدت پوری ہونے پر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کی نشست خالی کردی۔ پاکستان کے علاوہ چار دیگر ممالک نے بھی مدت پوری ہونے پر نشستیں خالی کر دیں جن میں آذربائیجان، گوئٹے مالو، مراکش اور ٹوگو شامل ہیں۔ ان ممالک کی جگہ اردن، لتھونیا، چلی، چاڈ اور نائیجریا دو سال کیلئے رکنیت سنبھالیں گے۔