• news

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (اے این این) ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 2 جنوری کو کراچی میں مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس کے تمام ممبران اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے جبکہ چاروں صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر منعقد ہونگے اسی طرح ڈویژن سطح پر بھی چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن