• news

سیاسی جماعتیں انتخابات موخر کرکے مشرف کو عبرت کا نشانہ بنانے پر فوکس کر رہی ہیں

کراچی (رپورٹ: شہزاد چغتائی) ملک کو بڑی سیاسی جماعتیں سابق صدر پرویز مشرف اور بلدیاتی انتخابات کیخلاف متحد ہوگئیں اور بلدیاتی الیکشن  اور پرویز مشرف ان کیلئے چیلنج بن گئے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بڑی جماعتوں کو سیاسی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس دوران پرویز مشرف سر درد بنے ہوئے ہیں اسلئے سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات موخر کرکے سابق صدر کو عبرت کا نشان بنانے پر فوکس کر رہی ہیں اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات موخر کرانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ سیاسی حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں پرویز مشرف کو میڈیا کوریج اور پروجیکشن پر چراغ پا ہیں اور سابق صدر پرویز مشرف کو خطرہ تصور کرتی ہیں۔ تمام ٹیلیویژن چینل ان کو ہیرو اور مظلوم بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ سیاسی پنڈت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے پرویز مشرف کیخلاف تقاریر کو احمقانہ قرار دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن