حلقہ بندیوں پر ہائیکورٹ کا فیصلہ، پنجاب کے بڑوں نے سر جوڑ لئے
لاہور (فرخ سعید خواجہ) پنجاب میں ہائی کورٹ کی جانب سے حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیئے جانے مگر انتخابات وقت مقررہ پر کرائے جانے کے احکامات پر غور کرنے کیلئے پنجاب کے بڑوں نے سر جوڑ لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی علالت کے باوجود ان سے اس معاملے پر رہنمائی طلب کی گئی ہے جبکہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان، وزیراعلیٰ کے مشیر خواجہ احمد حسان اور ماہرین قانون نے مشاورت کی۔ انہوں نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے بھی اس سلسلے میں رہنمائی چاہی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس تجویز پر غور کیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے بھی اس سلسلے میں رہنمائی حاصل کی جائے۔ اجلاس میں اس بات کو ناممکن قرار دیا گیا کہ مقررہ تاریخ 30 جنوری کو الیکشن ہو سکیں گے۔ اس سلسلے میں ماہرین قانون سے مشاورت کے بعد الیکشن کمشن کو خط لکھنے کی تجویز پر لگ بھگ اتفاق رائے رہا۔