2013ء : دہشت گردی واقعات میں خیبر پی کے سب سے زیادہ پنجاب کم متاثر ہوا، 1532 افراد جاں بحق 4094 زخمی ہوئے: چینی اخبار
اسلام آباد (اے این این) چینی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ 2013 ء میں دہشت گردی کے واقعات میں خیبرپی کے سب سے زیادہ اور پنجاب سب سے کم متاثر ہوا، پاکستان میں39 خودکش حملوں سمیت دہشت گردی کے 324 واقعات ہوئے جن میں1532 افراد جاں بحق اور4 ہزار 94 زخمی ہوئے۔ شنگھائی ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پاکستان کے مختلف علاقوں میں39 خودکش حملوں میں764 افراد جاں بحق اور16سو12 زخمی ہوئے ہیں،26 خودکش حملے سال کے پہلے مہینے میں ہوئے جن میں 1 جنوری 2013ئ، 4 فروری، 6 مارچ،6 اپریل،4 مئی اور 5 جون کے مہینے میں ہوئے جن میں517 افراد جاں بحق،965 زخمی ہوئے۔ مئی کے الیکشن کے دوران دہشت گردی کے سب سے زیادہ 56 واقعات ہوئے جن میں 161 افراد جاں بحق اور 652 زخمی ہوئے۔ دہشت گردی کے واقعات میں پولیس تھانوں اور مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔