• news

حکومت خود نہیں چاہتی کہ مشرف عدالت میں پیش ہوں: ترجمان آل پاکستان مسلم لیگ

اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہونے کے حکم کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی فول پروف سکیورٹی دینے کا حکم دیا ہے۔ دراصل حکومت خود نہیں چاہتی کہ پرویز مشرف عدالت میں  پیش ہوں۔ خصوصی عدالت کے احکامات پر پارٹی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ سابق صدر تو دوسری سماعت پر بھی عدالت میں پیش ہونے کیلئے تیار تھے لیکن اصل مسئلہ  حکومت کی طرف سے فول پروف سکیورٹی کی فراہمی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن