سپریم کورٹ نے منشیات سمگلر کی عمر قید کی سزا ختم کرکے دس سال میں تبدیل کردی
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے منشیات کے ایک سمگلر کی عمر قید کی سزا کو ختم کرکے اسے دس سال قید میں تبدیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منشیات کے ایک سمگلر کے مقدمے کی سماعت کی جسے ماتحت عدالت نے 13 کلو چرس برآمد ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت میں سماعت کے دوران مذکورہ ملزم کیخلاف اتنی بھاری مقدار میں منشیات ملنے کے واضح ثبوت پیش نہیں کئے جاسکے ۔