کراچی: زہریلا کھانا کھانے سے ایک خاندان کی 2 خواتین جاں بحق، 5 افراد کی حالت نازک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کورنگی کراچی میں زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش ایک خاندان کی 2 لڑکیاں چل بسیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 14 سالہ ماہم اور 16 سالہ اکبری زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش ہو گئیں تھیں دیگر 5 افراد کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے اور ان کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے، ان افراد نے آلو انڈا کھایا تھا۔