عوام سے نرمی سے بات کرنی ہے تو اردو بولنا سیکھو کرناٹک کے وزیراعلیٰ کا پولیس اہلکاروں کو مشورہ
بنگلور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا نے بنگلور پولیس سے کہا ہے کہ عوام سے کس طرح نرمی سے بات کرنی چاہئے اس کیلئے پولیس اہلکار اردو بولنا سیکھیں۔ پولیس کے 50ویں یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عوام خود کو محفوظ تصور نہ کریں تو یہ تھانے، ہیڈ کوارٹرز اور آلات بے کار ہیں۔ انہوں نے کہا یہ جاننے کیلئے نرم گفتار کیا ہوتی ہے، پولیس اہلکار اردو میں بات کیا کریں۔ اگر وہ اردو سیکھ لیں تو عوام کی حمایت حاصل کرسکتے ہیں۔