علاج کیلئے پیسے نہیں کیا کروں چینی کسان نے ٹانگ کاٹ لی
بیجنگ (بی بی سی) چین میں ایک کسان نے اپنی بیمار ٹانگ خود ہی آری سے کاٹ ڈالی کیونکہ وہ ہسپتال کی فیس ادا کرنے کے قابل نہیں تھا۔ اس کے اس عمل نے چین میں صحت کے شعبے میں موجود خامیوں کو طشت از بام کر دیا ہے۔ شمالی چین کے ہیبیئی صوبے کے ژینگ یان لیانگ کے پاؤں میں گذشتہ سال انفیکشن ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ان کے پاؤں میں خون کا دوران بند ہو گیا تھا۔ اس کی وجہ سے ٹانگ کا گوشت سڑنے لگا تھا۔ جب ژینگ نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے پاؤں کا آپریشن ہوگا اور اس میں ان کو اپنا پاؤں گنوانا پڑے گا۔ اس کے بعد ہی ژینگ کو اس بات کا علم ہوا کہ ان کا مسئلہ نازک ہو چکا ہے۔ ژینگ نے کہا میں نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ اس آپریشن پر کتنا خرچ آئے گا۔ ڈاکٹر نے بتایا ایک پاؤں کے آپریشن کے لیے تین لاکھ یوان یعنی تقریباً 49 ہزار امریکی ڈالر خرچ آئے گا اور اگر دونوں پاؤں کے آپریشن کی ضرورت پڑی تو کم سے کم دس لاکھ یوان لگیں گے۔ ’میں اس کا بار برداشت نہیں کر سکتا کیونکہ میرے پاس صرف 20 ہزار یوان تھے۔