• news

وہاڑی: پھاٹک نہ ہونے پر فرید ایکسپریس سکول وین سے ٹکرا گئی، خاتون ٹیچر جاں بحق، 5 زخمی

وہاڑی (نامہ نگار) دانیوال ریلوے پھاٹک پر فرید ایکسپریس ٹرین  سکول وین سے   ٹکر گئی۔ایک ٹیچر جاں بحق، ڈرائیور سمیت 5  ٹیچرز  شدید زخمی  ہو گئیں۔ ایک خاتون ٹیچر تشویشناک حالت میں نشتر ملتان ریفر، ریسکیو1122کا تین گھنٹے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے آپریشن، حادثہ ہوتے ہی ہزاروں افراد نے ریل گاڑی کو روک لیا پتھرائو بھی کیا گیا۔ پھاٹک نہ ہونے پر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی، گھروں میں کہرام مچ گیا۔ فضا سوگوار ہو گئی۔ لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس وے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی۔ دانیوال ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچنے پر اچانک  ہائی ایس ڈالہ وین اچانک سامنے آ گیا جس میں موجود 6  ٹیچر  سکول سے تدریسی عمل پورا کرکے گھر کی طرف رواں دواں تھی اچانک ٹرین کی زد میں ڈالہ آ گیا اور موقع پر ہی ایک ٹیچر نے جان کی بازی گنوادی۔ واقعہ کی اطلاع جنگل کی آ گ کی طرح  پھیل گئی ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں فوری موقع پہنچ گئیں جن کی سربراہی ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار کررہے تھے نے اپنی نگرانی میں ریسکیوآ پریشن کیا اور طویل جدوجہد کے بعد زخمیوں کو ڈالہ سے نکال کر موقع پر طبی امداد دی اور ڈی ایچ کیو کی ایمر جنسی میں شفٹ کردیا۔ معلمات کے اہل خانہ بھی اطلاع ملتے ہی ایمر جنسی پہنچ گئیں۔ زخمی معلمات میں نعیمہ بی بی، شاہدہ بی بی،ساجدہ بی بی،سریہ بی بی،جاں بحق رابعہ بی بی اور زخمی ڈرائیور منیر حسین شامل تھے۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی اور ڈی ایس پی صدر شاہد نیاز گجر،ایس ایچ او مسعود الحق بھٹی اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔  رکن صوبائی اسمبلی بلال اکبر بھٹی نے ٹیلی فون پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا  موقع پر موجود سینئر قانون دان لبنٰی احتشام صدیقی،جنرل سیکر ٹری بار چوہدری محمد شعبان،زاہد اقبال چوہدری رہنماء مسلم لیگ (ن) اور معززین شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ دانیوال ریلوے پھاٹک پر ریلوے عملہ کی عدم موجودگی، عرصہ دراز سے ریلوے پھاٹک نہ قائم ہونے پر مقامی لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ، وزیر ریلوے سعد رفیق پر سیدھی تنقید نازیبا فقرے بھی سادھ دئے۔ شہریوں منیر احمد، ذوالفقار، انور الحق اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا متعد بار انتظامیہ کو نشاندہی کے باوجود بھی کسی بھی انتظامی افسر کے کان پر جون تک نہیں رینگی شہریوں نے وزیر اعظم میاں نوازشریف سے  نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے کہا  ہے   کہ ریلوے پھاٹک نہ بننے اور جان نقصان کے ضیاع پر انتظامیہ افسران سمیت وزراء کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن