• news

نواز شریف طالبان سے مذاکرات میں سنجیدگی دکھائیں ساتھ دینگے: یوسف رضا

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف طالبان سے مذاکرات میں سنجیدگی دکھائیں وہ انکا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے اے پی سی میں حکومت کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے۔ وہ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال میں حکومت مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے دو ماہ پہلے کہہ دیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر نہیں ہونگے۔ حلقہ بندیاں کرنے والوں نے امیدواروں کو سامنے رکھ کر حلقہ بندیاں کی ہیں۔ نئی حلقہ بندیاں قانون کے مطابق کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے تاہم ان کا ٹرائل 1999ء سے کیا جائے۔ انہوں نے سال 2014ء میں اپنے بیٹے علی حیدر کی بازیابی کیلئے دعا بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن