کراچی: معصوم شاہ تاج کی فکر ختم، وزیراعظم نے اسکے والد کے علاج کی یقین دہانی کرا دی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کی فیوچر کالونی میں رہنے والی شاہ تاج اپنا فیوچر کیسے بدلے، شاہ تاج کا باپ شدید بیمار ہے، اس کا جگر تبدیل ہونا ہے، غربت سے بڑی بیماری کوئی نہیں، اس کا علاج کرنے والا نہیں ملتا۔ وزیراعظم نواز شریف نے فیوچر کالونی کے زبیر کا علاج ذاتی فنڈز سے کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ شاہ تاج کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اسکے بابا کا علاج میں کرائوں گا۔