• news

بھارت: خواتین گھر داری کیلئے آٹو رکشا چلا نے لگیں

پٹنہ (آن لائن) بھارت میں خواتین اپنا گھر بار چلانے کے لئے آٹو رکشا چلا رہی ہیں۔ مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم رکھنے والی ان رکشہ ڈرائیور خواتین کا تعلق بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ سے ہے۔ پٹنہ کی آٹو رکشا ایسوسی ایشن خواتین کو تربیت دے رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں 35 خواتین کو تربیت دی گئی، جن میں سے میں 15 خواتین کو تربیت کے بعد لائسنس اور رکشا خریدنے کیلئے آسان قرضے دئیے گئے ہیں۔ خواتین رکشا ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ سکولوں اور کالجوں کے طلبہ اور طالبات کو رکشہ میں بٹھاتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن