سابق امریکی خاتون اول باربرابش نمونیئے کی وجہ سے ہسپتال منتقل
ہیوسٹن (آئی این پی) سابق امریکی خاتون اول باربرابش کو نمونیے کی وجہ سے ہوسٹن کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اٹھاسی سالہ باربرا سابق امریکی صدرجارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ اور سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی والدہ ہیں۔ باربرا کو ہوسٹن کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جانے کے بعد باربرا زیادہ وقت مطالعے میں گزارتی ہیں۔ وہ اپنی پرانی یادوں کے بارے میں لکھتی بھی رہتی ہیں۔