• news

جمہوریہ چیک: رہائش گاہ پر دھماکے میں فلسطینی سفیر جمال الجمال جاں بحق

پراگ، مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ  + رائٹرز+  این این آئی)  جمہوریہ چیک میں  اپنی رہائش گاہ  پر دھماکے  میں فلسطینی  سفیر جمال الجمال  جاں بحق ہو گئے۔ فلسطینی ذرائع اور  مقامی میڈیا نے  بتایا  فلسطینی  سفیر  نے گھر میں جیسے ہی الماری  کھولی  دھماکہ ہو گیا۔ انہیں ہسپتال  منتقل کیا گیا تاہم  وہ  جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس  کی خاتون  ترجمان  آندریا زوسوا نے دھماکے کی تصدیق کرتے کہا ہم انکوائری کر رہے ہیں۔ جمال خاندان کے ہمراہ یہاں رہائش پذیر تھے۔ 2 منزلہ عمارت دارالحکومت کے مشرق میں واقع ہے۔ این این آئی کے مطابق  وہ فلیٹ   پر  حملے میں زخمی ہوئے تھے  فلسطینی  صدر محمود عباس  نے جمہوریہ  چیک  کے حکام سے رابطہ کیا معلومات  لیں اور فلسطینی  سفارتخانے  کی سکیورٹی  بڑھانے کی درخواست کی۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کی 6 گاڑیاں، فائر بریگیڈ کے 2 ٹرک اور 2 ایمبولینس جائے دھماکہ پر پہنچ گئیں۔ فلسطینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا انکوائری میں تعاون کیلئے وفد پراگ بھیجا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن