امید ہے سپریم کورٹ بلدیاتی الیکشن کو التواء کا شکار نہیں ہونے دیگی: فاروق ستار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں سے ورکنگ ریلیشن رکھنا چاہتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی دیکھنے کے بعد انہیں باضابطہ جانچ پڑتال سے مستثنیٰ کر دیا۔ بعد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا توقع ہے کہ سپریم کورٹ بلدیاتی الیکشن کو التوا کا شکار نہیں ہونے دے گی۔