ملک کو معاشی و توانائی بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: صدر ممنون
اسلام آباد (آئی این پی) نئے سال کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے ذاتی دوستوں کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیہ دیا۔ صدر مملکت نے ذاتی دوستوں کے ساتھ گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یورپی ممالک کی منڈیوں کے بعد حکومت امریکہ میں بھی پاکستانی مصنوعات کی رسائی کو ممکن بنائے گی۔