• news

خیبر پی کے کیساتھ مرکزی حکومت کا رویہ افسوسناک ہے: سراج الحق

پشاور (خصوصی  نامہ نگار) سینئر وزیر خیبر پی کے  سراج الحق نے کہا ہے کہ مرکز ی حکومت کا رویہ صوبہ خیبر پی کے کے ساتھ نہایت افسوس ناک ہے اور مرکز کے رویہ اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے خیبر پی کے  اور قبائل میں مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ این ایف سی ایوارڈ میںہمارے صوبے کے حصے کا شیئرز نہیں دئیے جارہے ہیں۔  1991ء  میں 6  ارب روپے مقرر کیے گئے تھے جو کہ اس وقت بجٹ کا 40 فی صد بنتا تھا جو موجودہ روپے کی قدر میںکمی کی وجہ سے 39 ارب روپے بنتے ہیں اور موجودہ بجٹ کا 4  فی صد بنتا ہے۔ ایکنک میں بھی ہمارے صوبے کے منصوبوں کو سرد خانوں کی نذر کیا جاتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن