• news

مشرف کے دل کی 3 شریانیں بند انجیو پلاسٹی کرنا پڑیگی: ذرائع

مشرف کے دل کی 3 شریانیں بند انجیو پلاسٹی کرنا پڑیگی: ذرائع

راولپنڈی (اے این این) پرویز مشرف کی ابتدائی طبی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق صحت ذہنی دباﺅ اور کثرت سے سگار نوشی کے باعث خراب ہوئی، دل کی تین شریانیں بند ہیں، انجیو پلاسٹی کرنا پڑے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اے ایف آئی سی ہسپتال کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کی ابتدائی طبی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ذہنی دباﺅ ، کثرت سے سگار نوشی اور ورزش چھوڑنے کے باعث پرویز مشرف کو دل کی تکلیف ہوئی ان کے دل کی تین شریانیں بند ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے، مشرف نے گزشتہ چند دنوں سے کثرت سے سگار نوشی کی تھی ورزش بھی نہیں کررہے تھے۔ سابق صدر کی انجیو گرافی اور دیگر ٹیسٹ لئے گئے ہیں ان کی انجیو پلاسٹی کرنا پڑے گی۔ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، ملاقاتوں پر پابندی ہے۔
 مشرف / انجیوپلاسٹی

ای پیپر-دی نیشن