مشرف کی طبیعت پہلے سے ہی خراب تھی، افراتفری میں خصوصی عدالت میں پیش کرنے کے دوران سنبھل نہیں پائی، صہبا مشرف دبئی چلی گئیں
مشرف کی طبیعت پہلے سے ہی خراب تھی، افراتفری میں خصوصی عدالت میں پیش کرنے کے دوران سنبھل نہیں پائی، صہبا مشرف دبئی چلی گئیں
اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ بیگم صہبا مشرف نے کہا ہے کہ سابق صدر کی طبیعت پہلے ہی سے خراب تھی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے گزشتہ شام بھی ان کا طبی معائنہ کر کے آرام کا مشوہ دیا تھا تاہم سابق صدر کو افراتفری کے عالم میں خصوصی عدالت پیش کرنے کے دوران ان کی طبیعت سنبھل نہیں پائی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیگم صہبا مشرف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پرویز مشرف کی طبیعت کی خرابی کا خصوصی عدالت میں پیشی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مشرف کی بیٹی کو کراچی سے راولپنڈی بلوا لیا گیا ہے۔ بیگم صہبا مشرف نے کہا کہ سابق صدر بہادر آدمی ہیں ان کی طبیعت کی خرابی کا تعلق غداری مقدمے سے نہیں ہے بلکہ ان کی طبیعت گزشتہ شام سے خراب تھی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے گزشتہ شام ان کا طبی معائنہ کر نے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف اپنی خوشدامن کی تیمارداری کیلئے دبئی چلی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق صہبا مشرف پرویز مشرف کے پیشی کیلئے فارم ہا¶س سے نکلنے سے پہلے ہی دبئی روانہ ہونے کیلئے ائرپورٹ پہنچ چکی تھیں۔ ان کے ہسپتال پہنچنے سے پہلے وہ بارہ بجکر دس منٹ پر اسلام آباد سے دبئی کیلئے روانہ ہوئیں۔
صہبا مشرف
صہبا مشرف