• news

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات مشرف کے معاملہ پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات مشرف کے معاملہ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ آن لائن) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ملاقات میں پرویز مشرف کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے پرویز مشرف کے معاملے پر رائے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز کانفرنس سے متعلق بریفنگ دی اور کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ آن لائن کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالہ سے تاحال سرکاری طور پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
 وزیراعظم آرمی چیف ملاقات

ای پیپر-دی نیشن