• news
  • image

فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی 27 پیسے یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری‘ سیاسی جماعتوں نے اضافہ مسترد کر دیا

فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی 27 پیسے یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری‘ سیاسی جماعتوں نے اضافہ مسترد کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز + آئی این پی) نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسمٹنٹ کی مد میں 27 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 45 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا، یہ فیول ایڈجسٹمنٹ نومبر 2013ءکیلئے ہے، فیصلے کا اطلاق کے ای ایس سی کے سوا ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ دریں اثناءسیاسی و مذہبی جماعتوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے غریب کا خون چوسنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ جمعرات کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، جماعت اسلامی کے سربراہ منور حسن، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے جمعرات کے روز نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کئے جانے والے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت چھ ماہ سے قوم کو صرف طفل تسلیاںدے رہی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بے روزگاری سمیت کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کر سکی۔ وہ وقت دور نہیں جب عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں پر ہوں گے اور انہیں گھسیٹ کر ایوانوں سے باہر پھینک دیا جائے گا۔
بجلی مہنگی / مسترد

epaper

ای پیپر-دی نیشن