تحریک طالبان نے مذاکرات کیلئے 15 دن کا وقت مانگ لیا
تحریک طالبان نے مذاکرات کیلئے 15 دن کا وقت مانگ لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کالعدم تحریک طالبان نے مذاکرات کیلئے 15 دن کا وقت مانگ لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی (س) کے وفد نے طالبان رہنما¶ں سے ملاقاتیں کیں اور وزیراعظم نواز شریف کا پیغام پہنچا دیا۔ ڈپٹی امیر کالعدم تحریک طالبان خالد حقانی اور جنوبی وزیرستان کے امیر خالد سجنا نے 15 دن کا وقت مانگ لیا۔ سینیٹر حامدالحق کی سربراہی میں 3 رکنی وفد آج شمالی وزیرستان روانہ ہو گا۔ جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں چاہتے، کامیابی پر آگاہ کر دیں گے۔
وقت مانگ لیا