• news

وفاقی وزیر داخلہ کی ذاتی کوششوں سے مغوی مزدور رہنما اشتیاق آسی رہا

اسلام آباد (محمد نواز رضا، وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کی مداخلت سے  ممتاز مزدور رہنما و پریم یونین کے صدر اشتیاق آسی کو ’’رہا‘‘ کر دیا گیا۔ اشتیاق آسی کو چند روز قبل نامعلوم افراد نے ’’اغوائ‘‘ کر لیا تھا دو روز قبل ایک تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی کہ  اشتیاق آسی کو خوشاب کے قریب سے اغواء کر لیا گیا ہے تو وفاقی وزیرداخلہ نے وعدہ کیا کہ وہ ان کی  بازیابی کیلئے ذاتی طور پر کوشش کریں گے اس دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا بھی وفاقی وزیر داخلہ سے رابطہ رہا۔ وفاقی وزیر داخلہ کی ذاتی کوششوں سے اشتیاق آسی کی رہائی ممکن ہوئی وہ رات گئے جہلم سے اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن