سینٹ کا اجلاس آج شروع ہو گا قومی اسمبلی کا 6 جنوری کو بلانے کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ آن لائن) سینٹ کا 100واں سیشن آج ساڑھے دس بجے صبح پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا۔ چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری صدارت کرینگے۔ اجلاس میں مہنگائی اور امن و امان کی صورتحال زیربحث آئے گی۔ پارلیمانی سال کی تکمیل کے سلسلے میں حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے جنوری 2014ء کے اوائل میں سینٹ کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ سینٹ کا پارلیمانی سال 11 مارچ 2014ء کو مکمل ہو گا۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جنوری بروز پیر کوبلانے کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے وزیراعظم ہائوس کو بھجوا دی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم ہائوس ہی کرے گا کیونکہ خدشہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن، اپوزیشن کا جاری بائیکاٹ حکومت کے لئے کورم پورا کرنا مشکل ہوجائے گا جبکہ طے شدہ شیڈول 10فروری کو اجلاس بلانے کا ہے۔