پولٹری مافیا نے مرغی کے گوشت کی قیمت ایک ہی دن میں 22 روپے کلو بڑھا دی
لاہور (کامرس رپورٹر) پولٹری مافیا نے ایک دن میں ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے اضافہ کر دیا ہے۔ لاہور میں گزشتہ روز (2 جنوری کو) ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت پرچون سطح پر بڑھ کر 242 روپے ہو گئی۔